Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye
سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ رسول! آپ نے سنا کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مال دین کے لئے وقف تھا ، بالخصوص دینی طالب علموں پر خرچ کرنا تو آپ کی عادت ِکریمہ تھی اور اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے لئے بھی یہی پسند فرماتے تھے کہ وہ بھی اپنا مال راہ ِ دین میں خرچ کریں۔
نوٹ : 12 دینی کاموں میں سے “ انفرادی کوشش “ کو شامل فرمادیجیے۔
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ انفرادی کوشش “
پیارے پیارے اسلامی بھائیو !پیارے آقا مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی اپنا مال دینی طلبہ پر خرچ کرنا چاہئے اور مال کے ساتھ ساتھ اپنا وقت بھی دین کے کاموں میں صرف کرنا چاہئے اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ذیلی حلقےکے 12دینی کاموں میں حصہ لیا جائے۔ ان کاموں میں سے ایک دینی کام “ انفرادی کوشش “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِنفرادی کوشش کی ترغیبیں “ 72 نیک اعمال “ نامی رسالے میں بھی موجود ہیں ، چنانچہ نیک عمل نمبر36ہے : کیا آج آپ نے اِنفرادی کوشش کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام میں سے کم از کم ایک دینی کام کی ترغیب دِلائی؟
یاد رہے!*اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سے نمازِ باجماعت پڑھنے والوں میں اضافہ ہوتاہے۔ * مَسجدوں کو آباد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ * مَدَنی دَرس اور تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ * سُنَّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافلوں میں سفر کیلئے اسلامی بھائی تیار کیے جاسکتے ہیں۔ آئیے! ترغیب