Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye

کے لئے  انفرادی کوشش کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

ڈاکو نے توبہ کرلی

پاکستان کی جیل کے ایک سزا یافتہ قیدی پہلے پہل ایک خطرناک ڈاکو تھے۔ لوگوں پر ان کا ڈر طاری تھا۔ بہترین فائٹر تھے اور کئی پولیس مقابلے بھی کر چکے تھے ۔ بالآخر پولیس نے انہیں گرفتار کر ہی لیا ، ان کی خوش قسمتی کہ انہیں جیل میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگئی۔ مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سےجیل میں ہی انہیں مدرسۂ فیضانِ قرآن میں مکمل قرآنِ پاک سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے “ نماز “ پڑھنا سیکھی ، اس کے ساتھ ساتھ 6کلمے ، ایمان مُفَصَّل ، ایمان مُجْمَل اور آخری دس (10) سورتیں بھی یاد کرلیں۔ اس کے بعد انہوں نے  ایک نئی زندگی کا آغاز کیا جس میں جرائم کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ انہی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول اور اسلامی بھائیوں کی شفقت نے ان کےسوئے ہوئے ضمیر کو جگا دیااوران کےسُدھرنے کا سامان کردیا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگر ہم بزرگوں کے واقعات دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ان کی کوشش ہوتی تھی کہ دین کیلئے ایسی جگہ خرچ کیا جائے جس کے فوائد وقتی نہ ہوں بلکہ آنے والوں کو بھی اس سے فائدہ ہو۔ اس سلسلے میں کروڑوں حنفیوں کے امام ، حضرت امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا اپنے شاگرد حضرت امام ابو یوسف  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی کفالت کا واقعہ ہمارے لیے روشن مثال ہے۔