Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye
دے دیا کرتے تا کہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں ، ساتھ ہی یہ پیغام بھیجتے میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں بھیجا یہ سب اللہ پاک نے آپ کے لئے نفع عطا فرمایا ہے ، لہٰذا اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرو ، میری تجارتی زندگی میں جس قدر منافع ہے ، اس میں آپ کا حصہ ہے ، مجھے تو صرفاللہ پاک نے آپ لوگوں کی خدمت کا سبب بنایا ہے ، اس کارزق میرے ہاتھوں آپ تک پہنچ رہا ہے۔ (مناقب امام اعظم ، جز اول ، ص۲۶۲ ملخصا)
ایک اور روایت میں آتا ہے : حضرت امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ جب بھی اپنے لئے یا اپنے گھر والوں کے لئے کپڑا یا کوئی کھانے کی چیز خریدتے تواسی مقدار میں وہ چیز علما و مشائخ کے لئے بھی خریدتے ۔
(مناقب امام اعظم ، جز اول ، ص۲۶۱ ملخصا)
دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ
پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے سینکڑوں جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ ہزاروں علمِ دِین کے پیاسوں کی پیاس بجھارہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے ان اہم شعبوں کا سالانہ خرچ اربوں روپے میں ہے ، جس کو پوراکرنے کے لیے عاشقانِ رسول اپنا حصّہ شامل کرتے ہیں ، اللہ کرے ! ہم بھی ان کی فہرست میں شامل ہو جائیں ، ہرکوئی اپنی مالی حیثیّت کے مطابق غورکرلے کہ وہ اپنی طرف سے کتناحصہ شامل کرسکتاہے۔
جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے ساتھ تعاون کی اہمیت
ابھی ہم نے سنا کہ ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ کیلئے خرچ کرنے کی کیسی