Book Name:Deeni Talaba Per Kharch Kejiye
کوششیں فرماتے تھے ، اور پھر خاص طور پر دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ یعنی ایسے ادارے کے ساتھ تعاون کرنا جہاں اُمّت کے رہنما یعنی علما تیار ہوتے ہوں ، یہ گویاایسے ہے جیسے دین کو مضبوط کرنا۔
دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں جہاں فیضانِ علمِ دین عام ہورہاہے ، وہیں اَلْحَمْدُلِلّٰہ!پڑھنے والوں کے ذریعے بے نمازیوں تک نمازکی دعوت پہنچ رہی ہے ، قرآنِ پاک کی تعلیم سے ناواقف لوگوں میں محبتِ قرآن عام کی جارہی ہے ، قرآنِ پاک سیکھنے سکھانے کا جذبہ دیا جا رہا ہے۔ یہ اُمّت کے رہنماکبھی امامت کے مُصلّےکے ذریعے توکبھی منبرکے ذریعے ، کبھی تدریس کے منصب پرفائز رہ کرتوکبھی تصنیف کے میدان میں اپنے قلم کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیں ، ایسے اِدارے کے ساتھ تعاون کرنا گویا اپنے معاشرے میں دینی نظام کی ترقی اور مضبوطی کا ضامن ہے۔ اپنے صدقات ، خیرات ، زکوٰۃ اورعُشْر وغیرہ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیجئے ۔
اے عاشقانِ رسول!یادرکھئے!جس طرح عُشر یعنی(فصلوں اورپھلوں وغیرہ)کی زکوٰۃ دی جاتی ہے ، اسی طرح جانوروں کی بھی زکوٰۃ دینی ہوتی ہے۔ کتنی قسم کے جانوروں پر زکوٰۃ واجب ہے؟اور کتنی قسم کے جانوروں پر زکوۃ واجب نہیں؟ جانوروں کی زکوٰۃکا نصاب کیاہوتاہے؟جانوروں کی زکوٰۃ کے احکام کا خلاصہ ، جانوروں کی زکوٰۃ کس طرح اداکی جائے؟یہ سب کچھ جاننے کے لیے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے رابطہ کر کے “ جانوروں کی زکوٰۃ “ پمفلٹ حاصل کیجئے اورایسے عاشقانِ رسول تک پہنچائیے جن کے پاس