Book Name:Sharm O Haya Kesy Kehty Hain
یعنی بے شکاللہ پاک نے ایک فِرِشتہ میری قَبْرپر مُقرَّر فرمایا ہے ، جسے تمام مخلوق کی آوازیں سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے ، تو قِیامت تک جوکوئی مجھ پردُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے ، (اورکہتاہے : )فُلاں بن فُلاں نے آپ پر یہ دُرُودِ پاک پڑھا ہے۔
(مجمع الزوائدکتلب الادعیۃ ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ ، ۱۰ / ۲۵۱ ، حدیث : ۹۱ ۱۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])
اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
* نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہوسکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج کے بیان کا موضوع ہے “ شرم و