Book Name:Sharm O Haya Kesy Kehty Hain

فرماتے تھے : ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مارکھانا ہمارے لئے اچھی نِیَّت کرنےسے زیادہ آسان ہے۔ (تنبیہ المغترین ، ص۲۵)* امیرُالمؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اِرشاد  فرمایا : بندے کو اچھی نِیَّت پر وہ انعامات دیئے جاتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں دیئے جاتے کیونکہ نِیَّت میں دکھلاوا نہیں ہوتا۔ (جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ص۱۵۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

* فتنۂ شہوت سے بچنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابقفتنۂ شہوت سے بچنےکی دعایادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے :

اللَّهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَاءِ ، وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

(اعتلال القلوب للخرائطی ، ص۱۰۳ ، حدیث : ۲۰۰)

ترجمہ : اے اللہ پاک!میں عورَتوں کے فتنے اور قَبْر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

(فیضان دعا ، ص۲۸۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی