Book Name:Sharm O Haya Kesy Kehty Hain

ہیں۔ یاد رکھئے! منگنی ہوجانے کے باوجود بھی ابھی تک یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے نامحرم ہی ہیں ۔

یاد رکھئے! جو شخص اپنی آنکھوں کو حرام سے پُر کرتا ہے ، اللہ پاک بروزِ قیامت اس کی آنکھ میں جہنم کی آگ  بھر دے گا۔ (مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب ، ص۱۰)

جو نامحرموں کو دیکھے گا کل قیامت کے دن اس کی آنکھ میں جہنم کی سلائی پھیری جائے گی۔ (بَحرُ الدُّمُوع ، ص۱۷۱)

جو فلمیں ڈرامے دیکھ کر لطف اندوز ہوتےہیں ، وہ گویا خود کو جہنم کی آگ پر پیش کرنے کی جسارت کرتے ہیں۔

جو شریعت کے احکام کی پروا نہیں کرتے کل قیامت کے دن بڑی مصیبتوں میں گرفتار ہو سکتےہیں۔

غیرمَحْرم کے ساتھ تنہائی کی مُمانعت

رسولِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جو اللہ  پاک اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ ہر گز کسی ایسی غیر مَحْرَم عورت کے ساتھ خَلْوت   (Privacy) اختیار نہ کرے جس کے ساتھ اُس کا مَحْرَم مرد نہ ہوکیونکہ ایسی صورت میں ان کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ ([1])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]  مسند امام احمد ، مسند جابر بن عبد اللہ ، ۵ / ۱۰۱ ، حـدیث : ۱۴۶۵۷