Book Name:Sharm O Haya Kesy Kehty Hain

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

               فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شبِ قدر حاصل کرلی۔ ([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگارہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 18فروری2021ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

نِیَّت کےبقیہ آداب

* نِیَّت دل کے اِرادے کو کہتے ہیں ، دل میں نِیَّت ہوتے ہوئے زبان سے بھی کہہ لینا زیادہ بہتر ہے۔ (بہار نیت ، ص۱۰)* نِیَّت سے عبادت کو ایک دوسرے سے الگ کرنا یا عبادت اور عادت میں فرق کرنا مقصود ہوتا ہے۔ (بہار نیت ، ص۱۱)* دل میں نِیَّت نہ ہو تو زبان سے نِیَّت کے الفاظ ادا کر لینے سے نِیَّت نہیں ہوگی۔ (بہار نیت ، ص۱۰)* نیتوں کی عادت بنانے کے لئے ان کی اَہَمِّیَّت پر نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ پہلے اپنا ذہن بنانا پڑےگا۔ (ثواب بڑھانے کے نسخے ، ص۳)* حضرت نُعیم بن حماد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹ / ۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵