Book Name:Sharm O Haya Kesy Kehty Hain

دیگر اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی دینی ماحول سے وابستہ کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی خدمتِ دین کے 80 شعبوں میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے ، انہیں میں سے ایک “ شعبہ اِزْدِیادِ حُبّ “ بھی ہے۔ “ نیک عمل نمبر 65 “ کو باقاعدہ تنظیمی طور پر عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے وہ پُرانے اسلامی بھائی جو پہلے دینی ماحول میں تھے یا اجتماع میں آتے تھے  مگر اب نہیں آتے اُنہیں دینی ماحول میں فعال کرکے “ مسجد بھرو تحریک “ میں شامل کرنا ، اُن سےپہلے سے وقت لے کر انفرادی طور پر دکان ، گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا ، اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں آنے ، مَدَنی مذاکرے دیکھنے اور مشکلات میں اورادِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس شعبے کے مقاصد میں شامل ہے۔ اللہ کریم “ شعبہ اِزدِیادِ حُبّ “ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔           اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

  نِیَّت   کےآداب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!نِیَّت کے چندآداب سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2 فرامین مُصْطَفٰے ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات یعنی اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔ (بخاری ، ۱ / ۵ ، حدیث : ۱)(2)فرمایا : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نِیَّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجم کبیر ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲)* ہر جائز کام میں ایک سے زیادہ اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں۔ (بہار