Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

   (بخاری ، ۲ / ۱۲۸ ، حدیث : ۲۴۴۰)

.3دفتر(رجسٹر)تین ہیں ، ایک دفترمیں اللہ پاک کچھ نہ بخشے گا ، ایک دفتر کی اللہ پاک کوکچھ پروا نہیں اور ایک دفترمیں اللہ پاک کچھ نہ چھوڑے گا۔ وہ دفتر جس میں بالکل معافی کی جگہ نہیں وہ کفرہے کہ کسی طرح نہ بخشاجائے گا ، وہ دفتر جس کی اللہ  پاک کو کچھ پروانہیں وہ بندے کا گناہ ہےخالص اپنے اور اپنےربِّ کریم کے مُعاملہ میں کہ کسی دن کاروزہ چھوڑا یا کوئی نماز چھوڑدی اللہ پاک چاہےتو اسےمُعاف کردے اور درگزر فرمائے اور وہ دفتر جس میں سےاللہ  پاک کچھ نہ چھوڑےگا وہ بندوں کاآپس میں ایک دوسرے پرظُلم ہے کہ اس میں ضرور بدلہ ہونا ہے۔

( مسند احمدبن حنبل حدیث ۲۵۵۰۰ ،  ۷ / ۳۴۲)

   .4تم لوگ حُقُوق ، حق والوں کے حوالے کردو گے حتّٰی کہ بے سینگ والی کا سینگ والی بکری سے بدلہ لیا جائے گا۔

 ( مُسلِم  ، ص۱۳۹۴ ، حدیث : ۲۵۸۲)

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ابھی آپ نے اَحادیثِ مُبارَکہ سُنیں ان میں بیان کردہ آخری حدیثِ مبارکہ کا مطلب یہ ہے کہ اگرتم نے دُنیا میں لوگوں کےحُقُوق اَدا نہ کئے تو ہر صورت میں قِیامت میں اَدا کرو گے ، یہاں دنیا میں مال سے اور آخِرت میں اعمال سے ، لہٰذا بہتری اسی میں ہے کہ دنیا ہی میں ادا کر دو ورنہ پچھتانا پڑے گا۔ حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : جانور اگرچِہ شرعی احکام کے مُکَلَّف نہیں ہیں مگر حُقُوقُ العِباد جانوروں کو بھی ادا کرنے ہوں گے۔ (مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۶۷۴)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

                                                پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اپنے