Book Name:2 Mubarak Hastiyan

ہے۔ اِسی طرح اگرہم چاہتے ہیں کہ12ماہ میں پوراقرآنِ کریم ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل کرپائیں ، آئیے!اس کابہت آسان طریقہ عرض کرتا ہوں ، اگرروزانہ 19آیات کی تلاوت( ترجمہ وتفسیر کے ساتھ) کی جائے تو12ماہ میں پورا قرآنِ کریم ترجمہ و تفسیرکے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوسکتی ہے۔

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ایسے کئی عاشقان ِ رسول ہیں جو ایک سے زائدبارمکمل قرآنِ کریم ترجمہ و تفسیرصِرَاطُ الْجِنَان کے ساتھ پڑھ چکے ہیں۔ یقیناً ایسے خوش نصیب عاشقانِ رسول پر رَشک کرنا چاہئے کہ یہ بھی تواِسی دُنیا میں رہتے ہیں ، کام کاج تویہ بھی  کرتے ہوں گے ، لیکن ان میں اورہم میں فرق کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی ایّام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس  کاجائزہ لیا ہوگا ، اپنےکاموں کوتقسیم کیاہوگااورہرکام کواُس کے وقت میں منظم (Manage)کرنے کی کوشش کی ہوگی۔ جس کی برکت سے اِنہیں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ ایسا نہیں کہ یہ سعادت ہم حاصل نہیں کرسکتے ، اللہ پاک نے ہمیں بھی کتنی نعمتوں سے نوازا ہے ، سمجھنے کے لیے عقْل دی ہے ، بولنے کے لیے زبان دی ہے ، کوشش کے لیے ہمت دی ہے ، ہم اِخْلاص اورسچے دل کے ساتھ کوشش تو کریں ، پھرہی اس کا نتیجہ(Result) ملے گا۔

                             اللہپاک کی راہ میں کوشش کرنے والوں کے لیے کیسی پیاری خوشخبری ہے ، چنانچہ  پارہ21 ، سُوْرۃُ ا لْعَنْکَبُوت کی آیت نمبر69میں اِرشادہوتاہے۔

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا

ترجمۂکنزُالعِرفان : اور جنہوں  نے ہماری