Book Name:2 Mubarak Hastiyan

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بیان کا موضوع  ہوگا “ جینا مرنااللہ کے لیے “ جس میں حضرت سیدنا  صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا کچھ ذکرِ خیر ، آپ کا مختصر تعارف ، چند فضائل وکمالات ، آپ کی کرامات اوردِینی خدمات بيان كی جائیں گی۔ لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی درخواست ہے ، نہ صرف خودآنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی کوشش کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھے جانے والے(6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

)1( شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوت کےوَقْت سرکارِمدینہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھےگاکہ سرکارِ مدینہ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   اُسے قَبْر میں اپنے