Book Name:2 Mubarak Hastiyan
حاجی عبدالحبیب کی ایپ (Application)کا تعارف
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دِین کی تبلیغ کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے شعبے مجلس آئی ٹی(I.T) کی جانب سے رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری مَدَّظِلَّہٗ الْعَالی کے نام سے بھی ایک ایپ بنام مولانا عبدالحبیب عطاری بھی لاؤنچ کی جاچکی ہے۔ جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری مَدَّظِلَّہٗ الْعَالی کے آڈیو(Audio) ، ویڈیو(Video)بیانات ، شارٹ کلپ ، مختلف مصروفیات ، مدنی چینل ریڈیو ، ڈاؤن لوڈ ، سرچ اورشیئر نگ کی سہولتیں ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں مدنی چینل پر ہونے والے پروگرامز بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ لہٰذا آج ہی اس موبائل ایپلی کیشن کوپلے اسٹور(Play Store) یا ایپ اسٹور(App Store)سے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اس کی دوسروں کو بھی ترغیب دِ لائیے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئےسنت کی فضیلت اور چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ، تاجدارِرِسالت ، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان جنت نشان ہے : جس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سے محبت کی اورجس نے مجھ سے محبت کی وہ