Book Name:2 Mubarak Hastiyan
وعرفان کا قیمتی خزانہ ہے ، مگراِحْیاءُ الْعُلُومایسی کتاب ہے جس کی مثال دُنیا کی اَخلاقی کتابوں میں مِلنا مُشکل ہے ۔ یہ کتاب انسان کو ’’کامل انسان ‘‘بنانے میں بے حد مُعاوِن ہے۔ امیرِ اہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانامحمدالىاس عطارقادرىدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس کتاب کی اَہمیَّت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ جہاں مىرے آقا اعلىٰ حضرت امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا عَقائد و اَعمال کى پُخْتَگى کے مُعاملے مىں مجھ پر فىضان ہے ، وہاں باطن کى اِصلاح مىں حُجَّة ُ الاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمدغزالى رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا مجھ پر بڑا اِحسان ہے۔ آپ کی کتابیں جب بھى پڑھوں اىسا لگتاہے کہ رُوح کو نئى نئى غِذائىں مل رہى ہىں ، ان کى کُتب اىک آدھ بار پڑھ کر رکھ دىنے والى نہىں ، زِنْدگى کے آخرى سانس تک پڑھے جانے کے لائق ہىں۔ خدا کى قسم ! حُجَّة ُالاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالى رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اِحْیاءُ الْعُلُوم لکھ کر اُمت پر احسانِ عظىم فرماىا ہے۔
(مکتوبِ عطار ، ملخصاً)
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ صَدائے مدینہ “
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی اپنے باطن کی صفائی کیلئے سَیِّدُنا امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے اورجوبات سمجھ نہ آئے ، کسی صحیح العقیدہ سُنّی عالمِ دِین سے پوچھنے میں سُستی بھی نہیں کرنی چاہیےاور وقتاً فوقتاً عُلمائے کرام کی صُحْبت ، بالخصوص امیر اہلسنّت کے مدنی مذاکرے میں شرکت کو اپنا معمول بنا لینا چاہئے اور مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لے کراپنی قَبْر و آخرت کو سَنْوَارنے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔