Book Name:2 Mubarak Hastiyan

لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠(۶۹) (پ۲۱ ، العنکبوت : ۶۹)

راہ میں  کوشش کی ضرور ہم انہیں  اپنے راستے دکھادیں  گے اور بیشک الله نیکوں  کے ساتھ ہے۔

                             اِسی طرح ثواب پرنظررکھی جائے اوراوّلاًچند اوراد و  وظائف کے لیےوقت کا اندازہ کرلیا جائے  کہ فُلاں وظیفہ پڑھنے میں کتنا وقت لگتاہے ، مثلاً سُورۂ مُلک کی تِلاوت پر تقریباً5منٹ لگتے ہیں ، شجرۂ قادِریہ ، رضویہ ، ضیائیہ ، عطاریہ میں دِیے گئے اوراد و وظائف میں سےروزانہ کا ایک وظیفہ ہے جسے 70بار پڑھنا ہوتاہےاور وہ ہے “ اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ “ ، اِس پر تقریباً4منٹلگتے ہیں ، 166باریہ پڑھناہوتاہے “ لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہُ “ ، (آخر میں “ مُحَمَّدٌرَّسولُ اللہ “ )اِس پر تقریباً سَوا4منٹلگتے ہیں ، 111باراگریہ دُرودشریف “ صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدپڑھاجائے توتقریباً ساڑھے4 (2 / 41)منٹ لگتے ہیں۔ تِینوں قُل(سُورۂ اِخلاص ،  سُورۂ فَلَقْ اورسُورۂ نَاس)پڑھنے والے کے لیے ہَربَلا سے حفاظت کی خوشخبری ہے ، اس وظیفے پر تقریباًڈیڑھ(2 / 11) منٹلگتاہے۔ اِس طرح ہم غورکرتے جائیں ، کئی وظائف اوربھی ایسے ہوں گے ، جن پربہت مختصر وقت یعنی صرف چندمنٹ لگتے ہیں ، اِس اندازسے جائزہ لینے سے اللہ پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ پڑھنے میں ثابت قدمی نصیب ہوگی۔ اِنْ شَآءَاللہ

                             پھرہم یہ بھی غورکریں کہ روزانہ نہ جانے کتنے گھنٹے فضول گفتگو میں گزرجاتے ہوں گے ، جس میں غیبت بھی ہوجاتی ہوگی ، کئی مسلمانوں کی دِل آزاری بھی کردیتے