Book Name:2 Mubarak Hastiyan

بھری ویڈیوتو بنا لیتے  ہیں لیکن صرف 5 منٹ صَرف کر کے پہاڑ کے برابر نیکیاں کمانے سے محروم رہتے ہیں  حالانکہ ایسے کئی مختصراوراد و  وظائف ہیں کہ جن کا اجروثواب ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہےاور ان پر صرف 5 سے 10 منٹ لگتے ہوں گے جیسا کہ

                             رسولِ پاک ، صاحبِ لولاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نےاپنی زبانِ حقِ ترجمان سےلاحولشریف کے فضائل اور اس کی برکات کو بیان فرمایا ہے ، آئیے!حُصولِ برکت کے لئے2 فرامینِ  مُصْطَفٰے   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنتے ہیں ، چنانچہ

(1)…ارشادفرمایا : لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِپڑھا کرو ، کیو نکہ یہ جنّت کےخزا نو ں میں سےایک خز انہ ہے۔

 (مسلم ،  کتا ب الذکرو الدعاء باب استحباب خفض الصوت بالذکر  ، حدیث  :  ۲۷۰۴ ،  ص۱۱۱۲)

 (2)…ارشادفرمایا : جس نے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِپڑھا تو یہ(اس کے لئے) ننانوے (99)بیماریو ں کی دَوا ہے ، ان میں سب سے ہلکی بیماری رنج وغم ہے ۔ (التر غیب والترھیب  ،  کتاب الذکر والدعاء ،  التر غیب فی قول لا حول ولا قوۃ الا با اللہ   ، ۲ / ۲۹۱ ،  رقم :  ۲۴۴۸)

                             اے عاشقانِ رسول!تلاوتِ قرآن کرنے والے کو سب سے بڑاعبادت گزارکہا گیاہے ، ہم روزانہ کے معمولات میں تِلاوتِ قرآن کو بھی شامل کریں ، بلکہ سارادن قرآنِ کریم کی برکتیں حاصل کرنے کے لیے ہم اپنی صبح کا آغازہی تِلاوتِ قرآن سے کریں ، روزانہ اگرتقریباً 25سے 30منٹ تلاوت کی جائے توروزانہ 1پارے کی تلاوت مکمل ہوسکتی ہے ، ان 25 / 30منٹوں کواگرپورے دن میں تقسیم کیا جائے تومزیدآسانی اوردِلجمعی کے ساتھ روزانہ ایک پارے کی تلاوت مکمل ہوسکتی