Book Name:2 Mubarak Hastiyan

مجھے  اولیا  کی مَحبَّت عطا کر                                       تُو دیوانہ کر غوث کا یاالٰہی

میں یادِ نبی میں رہوں گُم ہمیشہ                                  مجھے اُن کے غم میں گُھلا یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مرمم ، ص۱۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

کرنے والے کام کیجئے!

                             اے عاشقانِ رسول!غور کیجئے!ایک طرف امام غزالی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ    کی شخصیت ہے جو نیک صفات میں بھی شہرت و نامْوَری سے دُور رہنے کی کوشش کرتے تھے اور دوسری طرف آج ایک تعداد ہے جس کا حال یہ ہے کہ شہرت و نَامْوری کے لیے ہر جائز نا جائز کام کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ایک تعداد ہے جو سوشل میڈیا (Social Media)کے ذریعے گناہوں بھری ویڈیوز عام کرکے دادلینے اور گناہوں کو پھیلانے میں مصروف ہے تو ایک تعداد ہے جو فلمی ایکٹرز کی نقالی کر کے اپنی ایکٹنگ کا لوہا منوانےمیں مصروف ہے۔ کوئی ٹِک ٹاک  کے ذریعے اپنی مزاحیہ ویڈیوز کومشہور کرکے نام کمانے میں مگن ہےتو کوئی اپنے واٹس ایپ(Whatsapp) کے اسٹیٹس (Status)بنانے کے لئے گھنٹوں برباد کررہا ہے ، اَلْغَرَض ! ایک بہت بڑی تعداد ہے جوجھوٹی اورعارضی شہرت کے حصول کے لئے کوشاں ہے اور اس کے لئے وہ ہر گناہ کا کام کرنےکو تیارہے ، ایسے لوگوں  کے لئے سوچنےکا مقام ہے کہ یہ   کام  دنیا و آخرت   میں ان کی ذِلّت و رُسوائی کا سبب  ہو سکتا ہے ،  لہٰذااگر کام کرنا ہی ہے تو ایسا کام  کیا جائے  جس کےصرف فوائد ہی فوائد ہوں۔ لوگ  کئی کئی گھنٹے برباد کر کے 5منٹ کی گناہوں