Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

    باب المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن فلمیں ڈرامے شوق سے دیکھتیں  اور نمازیں قضاکردیاکرتی تھیں ۔ ایک روز انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے ہونے والے ” مَدَنی مذاکرے“کی کیسٹ سننے کیلئے دی۔ انہوں نے مَدَنی مذاکرہ سنناشروع کردیا۔ایک سوال کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے قبر کی تنہائیوں اور پریشانیوں کا ایسا نقشہ کھینچا کہ ان اسلامی بہن کا دل خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے لرز اٹھااورقبرکے وحشت ناک تصورنے ان کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔ انہوں نے گھبراکر اسی وقت تمام گناہوں سے توبہ کی،اور نمازوں کی پابند بن گئیں ۔ اسی مَدَنی مذاکرے کی برکت سے انہیں  فلموں ڈراموں کی نحوست سے بھی نجات مل گئی ہے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب نہ صرف  وہ خود دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی ہیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیتی ہیں ۔(فلمی ادا کار کی توبہ،ص۲۰)''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

  صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد                      

مجلس مدنی انعامات

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے،سُنّتوں  کی خوشبوپھیلانے، لوگوں کے دلوں میں اولیائے کرام کی محبت جلانے  میں مصروف ہے ۔ ساری دنیا میں مَدَنی کام کومُنظّم کرنے کے لئے تقریباً 104 شعبہ (Departments) جات قائم ہیں ، انہی میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدنی انعامات “ بھی ہے۔شیخِ