Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

کی سعادت حاصل کریں۔.

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ایک خاندان کی دادرسی

       ایک رات حضرت سیدنافاروق اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مدینہ منورہ کادورہ فرمارہےتھےکہ ایک خیمےپرنظر پڑی، جب قریب گئے تو آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کو کسی کےتکلیف میں مبتلاہونےکی آواز آئی،اس خیمےکےباہرایک شخص بیٹھا تھا۔آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنےسلام کےبعد اس سے حال دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ خلیفۂ وقت سےہی ملنےآیا ہےالبتہ اسےیہ معلوم نہیں تھاکہ خلیفۂ وقت اس کے سامنےکھڑے ہیں۔ بہرحال اس نے بتایا کہ اس کی زوجہ امید سے ہےاور بچے کی پیدائش کاوقت قریب ہے۔ سیِّدُنافاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے گھر تشریف لائےاور اپنی زوجَۂ محترمہ حضرت سیدتنا اُمّ کلثوم بنت علیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےفرمایا:کیا تم ثواب کماناچاہتی ہو،اللہپاک نے اسے خود تم تک پہنچایا ہے؟ انہوں نےعرض کیا:حضور! کیا بات ہے؟آپ نے فرمایا:ایک عورت کے بچے کی ولادت کا وقت قریب ہے اور اس کےپاس کوئی بھی نہیں ہے۔عرض کیا:اگرآپ راضی ہیں تومیں چلتی ہوں۔فرمایا:ٹھیک ہےتم ضروری سامان وغیرہ لے لو۔جب وہاں پہنچے تو آپ نے اپنی زوجہ کو اندربھیج دیا اور خود اس شخص کے پاس بیٹھ گئے۔ اس سے فرمایا:آگ جلاؤ۔اس نے آگ جلائی تو آپ نےہانڈی اس کےاوپر رکھ دی۔جب ہانڈی پک گئی تو دوسری طرف بچےکی ولادت بھی ہو گئی، آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی زوجہ(Wife) نے اندر سے آواز دی:اےامیر المؤمنین!اپنےساتھی کوبیٹےکی خوشخبری دے دیجئے۔جیسےہی اس شخص نے لفظ ’’امیرالمؤمنین‘‘ سنا تو ڈر گیا اور عاجزی کے ساتھ تھوڑا سا پیچھے ہٹ کے بیٹھ گیا۔ آپ نے فرمایا: ’’جیسےبیٹھےتھےویسےہی بیٹھےرہو۔پھرآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےہانڈی اٹھاکراپنی