Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

ہمارے معاشرے میں چل پڑے تو قتل و غارت گری، دھوکا دہی، بدنیّتی، چوری چکاری، جھوٹ اور بددیانتی، غیبت اور بدنگاہی  جیسے ہزاروں ناسور اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ لیکن آہ!اب تو بھائی بھائی کےساتھ ٹکرا رہا ہے،آج مسلمان کی عزّت وآبرو اور اُس کےجان ومال مسلمان ہی کےہاتھوں پامال ہوتےنظرآرہےہیں۔اللہپاک ہمیں نفرتیں مٹانےاورمَحَبَّتیں بڑھانےکی توفیق عطا فرمائے۔

خیرخواہی کی مختلف  صورتیں

      میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! آئیے! اُمّتِ مسلمہ کی خیر خواہی کاجذبہ اپنےاندربیدارکرنے کے لئے خیر خواہیِ  اُمّت کی مختلف  صورتیں سنتی ہیں جن پرعمل پیرا ہو کر  اُمّت ِمُسلمہ کی خیر خواہی کرنے کا ثوابِ عظیم حاصل کر سکتی  ہیں،چنانچہ

       ٭کسی بیمارکی عیادت کرناخیرخواہی ہے،فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے مریض کی عیادت کی، جب تک وہ بیٹھ نہ جائے دریائے رحمت میں غو طے لگاتا رہتاہےاورجب وہ بیٹھ جاتا ہےتو رحمت میں ڈو ب جاتاہے۔(مسند امام احمد،مسند جابربن عبداللہ ، ۵/۳۰،رقم: ۱۴۲۶۴) ٭مسلمان کی تکلیف دور کرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جوکسی مسلمان کی تکلیف دور کرے اللہ پاک قِیامت کی تکلیفوں میں سےاُس کی تکلیف دُور فرمائے گا۔  (مُسلِم ،کتاب البر والصلۃ ۔۔الخ ،ص۱۰۶۹ حدیث:۶۵۷۸)  ٭مسلمان کی عزت کی حفاظت کرنا خیر