Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

خواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: جومسلمان اپنے بھائی کی آبرو سےروکے( یعنی کسی مسلم کی آبرو ریزی ہوتی تھی اس نےمنع کیا)تو اللہ  پاک پر حق ہےکہ قیامت کےدن اس کو جہنَّم کی آگ سےبچائے۔(شرحُ السنّۃ ،۶ /۴۹۴ ،حدیث: ۳۴۲۲)  ٭مسلمان کادل  خوش کرنا خیر خواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: فرائض کےبعدسب اعمال میں الله پاک کو زیادہ پیارا مسلمان کادل خوش کرناہے۔( اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْر ،۱۱ / ۵۹،حدیث: ۱۱۰۷۹) ٭عفوودرگزر سے پیش آناخیر خواہی  ہے ، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:اللہپاک بندے کے عفو ودرگزر کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ فرمادیتا ہے اورجوشخص اللہپاک کےلئےتواضع اختیارکرتاہےاللہپاک اسے بلندی عطافرماتاہے۔(مسلم،کتاب البر،باب استحباب العفو والتواضع، ص۱۰۷۱، حدیث: ۶۵۹۲)٭نیکی کی دعوت دینااوربرائی سےمنع کرناخیر خواہی ہے،حضرت کعب الاحباررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:جنت الفردوس خاص اس شخص کے لئے سجائی جاتی ہے جونیکی کاحکم کرےاوربرائی سےروکے۔(تنبیہ المغترین، ص۲۳۶)٭غریب مسلمانوں کی  مددکرنا خیرخواہی ہے،ارشاد فرمایا:جس نےمسلمان بھائی کی حاجت روائی کی وہ ایسا ہےجیسےاُس نے ساری عمر اللہپاک  کی عبادت کی ۔(کنزالعمال ، کتاب الزکوٰۃ ، باب قضاء الحوائج ۔۔۔الخ،۶/۱۸۹،حدیث: ۱۶۴۵۳) ٭مظلوم کی مددکرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے کسی غمزدہ مومن کی مشکل دورکی یا کسی مظلوم کی مدد کی تواللہ پاک اس شخص کےلئے73 مغفرتیں لکھ دیتا ہے۔ (شعب الايمان للبيهقی،باب فی التعاون علی البرو التقوی،۱۲۰/۶، الحديث: ۷۶۷۰ ، بتغير قليل) ٭مقروض کےساتھ نرمی کرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جوتنگدست کو مہلت دےيا اس کاقرض معاف کر دےاللہپاک اُسے جہنم کی گرمی سےمحفوظ فرمائےگا۔(مسندامام احمدبن حنبل،مسند عبداللہ بن عباس،۱/۷۰۰، حدیث : ۳۰۱۷) ٭انتقال پر لواحقین سے تعزیت کرناخیرخواہی ہے، فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جوکسی غمزدہشخص سے تعزیت کر ے گا اللہ    پاک اسےتقویٰ کالباس پہنائےگااورروحو ں کے درمیان اس کی روح پررحمت فرمائےگااورجوکسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرے گا اللہ  پاک اسےجنت کے جوڑوں میں سےدوایسےجوڑےپہنائےگاجن کی قیمت (ساری) دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔(المعجم الاوسط للطبرانی، من اسمہ ھاشم، ۶/ ۴۲۹ ، حدیث: ۹۲۹۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد