Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

      میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےسُنّت کی فضیلت،چندسُنّتیں اورآداب بَیان کرنےکی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِرسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نےمیری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                         جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

مہمان  نوازی کی سنتیں اورآداب

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! آئیے!مہمان  نوازی کی سُنتیں اورآداب سننےکی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے(3)فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔(1)جوشخص(باوُجُودِقدرت) مہمان نوازی نہیں کرتا اُس میں بھلائی نہیں۔(مُسند احمد ،۶/ ۱۴۲،حدیث: ۱۷۴۲۴) (2)آدَمی کی کم عقلی ہےکہ وہ اپنے مہمان سے خدمت لے۔ (اَلْجامِعُ الصَّغِیر،ص۲۸۸،حدیث :۴۶۸۶)(3)سنّت یہ ہے کہ آدَمی مہمان کو دروازے تک رخصت کرنےجائے۔( ابن ماجہ،۴/۵۲،حدیث:۳۳۵۸)٭مہمان کو چاہئے کہ اپنے میزبان کی مصروفیات اور ذِمّے داریوں کا لحاظ رکھے۔٭صَدْرُا لشّریعہ حضرت مفتی محمد امجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے  ہیں:مہمان کو چار باتیں ضَروری ہیں: (۱)جہاں بٹھایاجائے وہیں بیٹھے۔(۲) جو کچھ اس کے سامنے پیش کیا جائے اس پر خوش ہو،( یہ نہ ہو کہ کہنے لگے:اس سے اچھا تو میں اپنے ہی گھر کھایا کرتی  ہوں یا اسی قسم کے دوسرے الفاظ)۔(۳)میزبان سے اجازت لئے بِغیروہاں سے نہ اُٹھے اور (۴)جب وہاں سے جائے تو اس کے لیے دُعا کرے۔(عالمگیری،۵/۳۴۴)٭ گھر یا کھانے وغیرہ کے مُعامَلات میں کسی قسم کی تنقیدکرے نہ ہی جھوٹی تعریف ۔میزبان بھی مہمان کو جھوٹ کے خطرے میں ڈالنے والے سُوالات نہ


 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵