Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتاکہ وہ کہاں ہے اور کیوں نہیں آ ر ہی ؟اور نہ ہی ہم کوشش کرتی ہیں کہ اس کی کوئی خیریت معلوم کرلیں کہ کہیں اس کےساتھ کوئی آزمائشی معاملہ تودرپیش نہیں آگیا؟کہیں وہ بیمارتونہیں ہوگئی ؟ کاش!ہم بھی سیرتِ فاروقی پر عمل کرنے والیاں بن جائیں، آئیے  مسلمانوں کی خیر خواہی کے حوالے سے شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابوبلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے معمولات سنتی ہیں۔   

اَمیر ِاہلسنت اورخیر خواہیِ امت 

       شیخِ طریقت،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی فرماتےرہتے ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو جب کسی کےبارےمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی آزمائش میں مبتلا یابیمار ہےتو اس  کی عیادت کرتےہیں ، بیماروں کیلئے شفایابی  اورپریشان حالوں کی پریشانی دور ہونے کی دعائیں  کرتے ہیں، کسی اسلامی بھائی  کاانتقال ہوجائے توحتی المقدورفون(Phone)کرکےیاصوتی یاصوری پیغام  کے ذریعےان کےعزیزواَقارب سےتعزیت فرماتے،مرحوم کےلئےبخشش ومغفرت  کی دعافرماتے اور خیرخواہی فرماتےہوئےاہلِ خانہ کو نیکی کی  دعوت  اورصبرکے فضائل پر مشتمل مدنی پھولوں سے نوازتے  ہیں۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں مدنی انعامات کاجو  تحفہ عطافرمایاہےاس میں بھی اس بات کی ترغیب  دلائی ہے،چنانچہ مدنی انعام نمبر53میں ہے: کیاآپ نے اس ہفتےکم ازکم ایک مریض یادکھیارے کے گھر یا اسپتال جا کرسنت کے مطابق غمخواری کی؟ اور اس کوتحفہ(مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا پمفلٹ) پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تعویذاتِ عطّاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا؟

            امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ صرف خودہی مسلمانوں  کی خیرخواہی نہیں فرماتے،بلکہ آپدَامَتْ