Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

ایک رُکنِ شوریٰ کا بیان ہے کہ  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ میں شمولیت کے کچھ عرصےبعدمیرے بچوں کی امّی کے گلے میں کچھ اس طرح کی تکلیف ہوئی کہ ڈاکٹروں نے  آپریشن تجویز کر دیا۔اس آزمائش کی وجہ سے میں کافی پریشان تھا۔ اس دوران مجھے سب سے زیادہ فون مرحوم نگرانِ شُوریٰ حاجی محمد مشتاق  عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےکیے۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فون پرفرماتے:” بھائی گھر میں سب  کی  طبیعت کیسی ہے ؟بچوں کی امّی کی طبیعت کیسی ہے ؟آپ مدنی کاموں کا جدول اپنے اعتبار سے بنائیےگا، پہلے گھر کو دیکھیے،آپریشن) (Operation کروایا یا نہیں کروایا؟، کیا رپورٹ آئی؟کیسی طبیعت ہے؟ گھر والوں کاخیال رکھئے گا۔“گفتگو کا اختتام  یوں فرماتے :”میرے لائق کوئی خدمت ہوتو ضرور ارشاد فرمائیے گا،کسی چیز کی ضرورت ہو تو ضرور یاد فرمائیے گا ۔“اس کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  خوب دعاؤں سے نوازتے۔حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی دل جوئی اور خیرخواہی کے یہ مُخلصانہ انداز آج بھی یاد آتے ہیں اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی شفقتوں کی مہک آج بھی میرے دل و دماغ کومعطرکردیتی ہے ۔(عطار کا پیارا، ص۱۴۲) آئیے!اپنےاورمسلمانوں کےلیےاللہ پاک سےدعا کرتی  ہیں:

جو ہیں بیمار صحّت کے طالب     ان پہ فرما کرم ربِّ غالب

تجھ سے رَحم و کرم کی دُعا ہے   یاخدا! تجھ سے میری دُعا ہے

آہ! رَنج و اَلَم نے ہے مارا             یاالٰہی! مجھے دے سہارا

ایک غمگین دِل کی صَدا ہے                یاخُدا! تجھ سے میری دُعا ہے

میری جان آفَتُوں سے چھڑانا                مُوذی اَمْراض سے بھی بچانا

تجھ کو صِدّیق کا واسطہ ہے                     یاخُدا! تجھ سے میری دُعا ہے