Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

(وسائلِ بخشش مرمّم،ص ۱۳۶، ۱۳۷)

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”بیان یا مدنی مذاکرہ“

      میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! سناآپ نے!دعوت اسلامی کےمدنی ماحول اوراَمیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی  صحبت کی برکت سے  کس طرح مسلمانوں کو خیرخواہی کا جذبہ ملتاہے۔ آپ بھی خوفِ خداوعشقِ مصطفےٰ کاپیکربننے،گناہوں سےنفرت کرنے،نیکی کی دعوت اور اُمّتِ مُسلمہ کی خیرخواہی  وغمخواری کاجذبہ پانے  کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کےماحول سےوابستہ  ہوجائیےاورذیلی حلقےکے8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 8مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام "بیان یا مدنی مذاکرہ"بھی ہے۔ ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرہ  نیز''مکتبۃ المدینہ'' سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سُنیں۔ مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ'' کیسٹ اجتماع ''کیجئے ۔( روزانہ سنّتوں بھرا بیان یا مَدَنی مذاکرہ سُننے والوں سے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بے انتہا خوش ہوتے ہیں)

اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین  حاصل ہوتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی  معلومات(Islamic Information) کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اِس مدنی کام کی  برکت سےبےشُمارلوگ گناہوں  بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں  کرنے والےبن گئے ۔ آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرے دیکھنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

فلموں ڈراموں سے نجات مل گئی