Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! اِنْ شَاءاللہ عَزَّوَجَل!آج ہم آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی خیرخواہی سے متعلق بزرگانِ دین کے واقعات سنیں گی ، حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی امت خیرخواہیِ امت کے کچھ واقعات بھی سنیں گی ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ذکرِ خیر بھی سنیں گی ، خیرخواہی کہتے کسے ہیں اس کی تعریف بھی سنیں گی ، اس کی ترغیب پر مشتمل احادیثِ طیبہ بھی سنیں گی ۔ اس کےساتھ ساتھ  امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسمیت دیگر بزرگوں کے خیرخواہی کے کچھ واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے مدنی پھول بھی سنیں گی۔ خیر خواہی کے دنیوی اور اخروی فوائد کیا کیا ہیں، یہ بھی سنیں گی۔  اللہ  کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  بیان سُننے