Book Name:Dukhyari umat ki Khayr Khuwahi

زوجہ کودی اورفرمایا: خاتون کو پیٹ بھر کر کھلاؤ۔ پھر آپ نے اس شخص کوبھی کھانے کے لیے دیا اورفرمایا:کل صبح میرےپاس آنا میں تمہاری ضروریات کو پورا کر دوں گا۔جب وہ شخص صبح آپ کے پاس آیا تو آپ نے اس کے بچےکاوظیفہ بھی جاری کیا اور اسےبھی مال وغیرہ عطا کیا۔ (التبصرۃ ،  المجلس التاسع والعشرون فی فضل۔۔۔الخ، ج۱، ص۴۲۰)

       میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! سناآپ نے!سَیِّدنا فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےکس طرح حضور نبیِ رحمت،شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی دُکھیاری اُمت کے ایک پریشان حال کی خیرخواہی فرمائی،  اپنی نگرانی میں آگ روشن کروائی، اپنے ہاتھوں سے ہانڈی چڑھائی اور کھانے کی ترکیب بنائی، پھر خود ہی کھانا نکال کر اپنی زوجہ محترمہ کےذریعے اس عورت کیلئے بھیجا۔ یہ وہی  فاروقِ اعظم  ہیں جن کے سائے  سےشیطان  بھاگتاہے۔(بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی،باب  مناقب عمر بن الخطاب،۲/۵۲۶،حدیث: ۳۶۸۳)یہ وہی  فاروقِ اعظم ہیں جن کوحضورنبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاپنی زبانِ مُبارک سےجنتی ہونےکی خوشخبری ) (Good News دی ہے۔( بُخاری،۲/۵۲۵حدیث۳۶۷۹) یہ وہی فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں جن کےبارےمیں حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےیہ دعا فرمائی ہے کہ اےاللہ کریم!عُمر بن خطاب کےذَرِیْعےاِسلام کوعزّت عَطا فرما! (ابن ماجہ، کتاب السنۃ، فضل عمر ، ۱/۷۷،حدیث : ۱۰۵)یہ+ وہی فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   ہیں جو یتیموں بے سہارا  لوگوں کی  خیر خواہی کیلئے راتوں کو جاگ کر  دورہ فرمایا کرتے تھے۔یہ وہی فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ہیں جن کی رائے کے مطابق قرآنِ کریم کی آیاتِ مُبارکہ نازل ہوئیں۔(تاریخ الخلفاء، ص۹۶، الصواعق المحرقۃ، ص۹۹)یہ وہی فاروقِ اعظم ہیں جن کافرمان ہے لَوْ مَاتَتْ شَاةٌ عَلَى شَطِّ الْفُرَاتِ ضَائِعَةً لَظَنَنْتُ أَنَّ اللهَ تَعَالٰی سَائِلِي عَنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اگر نہر ِفُرات کےکنارےبکری کابچہ بھی پیاسامرگیاتومیں ڈرتا ہوں کہ اللہپاک مجھ سےاس کےبارے میں حساب نہ