Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

کی صحبت اِختیار کرنی چاہئے جن کی بَرَکت سے عمل کا جذبہ بڑھے،سَفر کے آداب پُوری طرح بجالانے میں مدد ملے،دل نَرم ہوجائے،دردِ مدینہ ملے، دل میں خوفِ خدا و فکرِ آخرت بیدارہو،طبیعت نَفْل عبادات بجالانے کی طرف مائل ہو اور تلاوتِ قرآن کا ذَوق و شَوق نصیب ہو۔ اَحادیثِ کریمہ میں اچھے لوگوں کی ہمنشینی اِختیار کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔آئیے!اِس بارے میں3فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظَہ کیجئے، چنانچہ

اچّھی صحبت اور دوستی اِختیار کرنے کی ترغیب

(1)اِرْشاد فرمایا:بڑوں  کے پاس بیٹھا کرو،عُلَمَا سے باتیں  پوچھا کرو اور حکمت والوں  سے میل جول رکھو۔(معجم کبیر، سلمۃ بن کہیل عن ابی جحیفۃ، ۲۲/۱۲۵، الحدیث: ۳۲۴)

(2)اِرْشاد فرمایا:اچھا ساتھی وہ ہے کہ جب تو خدا کو یاد کرے تو وہ تیری مدد کرے اور جب تو بھولے تو وہ تجھے یاد دلائے۔(رسائل ابن ابی الدنیا،کتاب الاخوان،باب من امر بصحبتہ۔۔۔الخ،۸/ ۱۶۱، حدیث: ۴۲)

(3)اِرْشاد فرمایا:اچھا ہم نشین وہ ہے کہ اُسے دیکھنے سے تمہیں  خدا یاد آئے، اُس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں  زیادتی ہو اور اُس کا عمل تمہیں  آخرت کی یاد دلائے۔(جامع صغیر، حرف الخاء، ص ۲۴۷،حدیث: ۴۰۶۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! بَیْتُ اللہ شریف کا حج کرنا وہ عظیم اور عمدہ عبادت ہے کہ عاشقانِ رسول اِس عبادت کو بجالانے کے لئے گڑگڑا کر دعائیں مانگتے ہیں،دوسروں سے دعائیں کرواتے ہیں،اِس