Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۲۰)

حُرمت والا شہر

رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشاد فرمایا:اے لوگو!اِس شہر کو اُسی دن سے اللہ پاک نے حَرم بنا دیا ہے جس دن آسمان و زمین پیدا کیے لہٰذا یہ قِیامت تک اللہ پاک کے حرام فرمانے سے حرام(یعنی حُرمت والا)ہے۔(ابن ماجہ، ۳/۵۱۹،حدیث:۳۱۰۹) 

ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا حرم کی ہے      بارِش اللہ کے کرم کی ہے

(وسائلِ بخشش مرمم، ص۱۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! سُنا آپ نے!اللہ پاک نے مَکَّۂ مُکَرَّمَہ کو کیسی عظیمُ الشان خُصوصیات و بَرَکات سے نوازا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دنیاوی اُلجھنوں میں اُلجھے رہنے کے  بجائے حَرَمَین طَیِّبَیْن کی حاضِری کے لئے کوششیں جاری رکھیں،اِس کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں رو رو کر دُعائیں مانگیں،والِدَین اوراللہ پاک کے مقبول بندوں کی بارگاہ میں حاضِر ہوکر اُن سے دعائیں کروائیں،اِس اُمّید پر کہ کبھی تو بابِ کرم کھلے گا،کبھی تو ہمارا بھی بُلاوا آجائے گا اورکبھی تو ہمارا نام بھی حاجیوں کی فہرست(List) میں شامل ہوگا۔

حاجیوں کے بن رہے ہیں قافِلے پھر یانبی      پھر نَظَر میں پھر گئے حج کے مَناظِر یانبی!

کررہے ہیں جانے والے حج کی اب تیّاریاں    رہ نہ جاؤں میں کہیں کردو کرم پھر یانبی!

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۷۶،۳۷۷)