Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

اِبراھیم عَلَیْہِ السَّلام کو پُکار کرعَرْض کی:”حَجَرِ اَسوَد اِدھر ہے۔“(بلدالامین، ص۲۰۴ ملخصاً ) منقول ہے،ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِسی پہاڑ پر جلوہ اَفروز ہو کر چاند کے دو ٹکڑے فرمائے تھے۔ چُونکہ مَکَّۂ مُکَرَّمَہ پہاڑوں کے دَرمِیان گھرا ہُوا ہے چُنانچِہ اِس پر سے چاند دیکھا جاتا تھاپہلی(دوسری اورتیسری)رات کے چاند کو ہِلال کہتے ہیں لہٰذا اِس جگہ پر بَطورِ یادگارمسجدِ ہِلال تعمیر کی گئی۔بعض لوگ اِسے مسجدِ بِلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں۔(عاشقانِ رسول کی 130حکایات، ص۲۳۸ملخصاً)

جَبَلِ نُور و جَبَلِ ثَور اور اُن کے غاروں کو سلام    نُور برساتے پہاڑوں کی قِطاروں کو سلام

(وسائلِ بخشش،ص۶۰۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ  حج و عمرہ 

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! مکے مدینے کے فیضان سے فیضیاب ہونے کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور دینِ مَتِین کا پیغام عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اِسْلامی کم و بیش104شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،اِنہی میں سے ایک’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘بھی ہے۔اس مجلس میں شامل تَرْبِیَت  یافتہ مُبَلّغین اِسْلامی بھائی ہر سال حج کے مَوسمِ  بہار میں حاجی کَیْمپوں میں جاکر حاجیوں کی تَرْبِيَت کرتے ہیں جبکہ مُبَلّغات اِسْلامی بہنیں حَجّنوں کی تَرْبِیَت  کرتی ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس مجلس کےتَحت حج وزیارتِ مدینہ کےلئےمکّےمدینےجانے والوں کو امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریرکردہ کتابیںرَفِیقُ الْحَرَمَیناوررَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْنبھی تحفۃً پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ پاک  کے