Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

میں سُوئی(Needle)تھی جو کہ حَلْق میں چُبھ گئی اور اُس کی جان پر بن گئی،لاکھ جَتَن(کوشِش) کرنے کے باوُجُود آرام نہ ہوا، اُس نے کراہتے ہوئے کہا:میرا آخِری علاج زم زم ہے،مجھے آبِ زم زم پلاؤاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  میں ٹھیک ہو جاؤں گا۔چُنانچِہ اُسے آبِ زم زم پلایا گیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آبِ زم زم شریف کی بَرَکت سے اُسے صِحّت مل گئی۔راوی کہتے ہیں:میرے والِد صاحِب نے اُس آدَمی کو کئی دن بعد حرم شریف میں دیکھا کہ وہ پُرسُکون اور مکمَّل صِحّت یاب ہے۔(شفاء الغرام،۱/ ۳۳۸ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! شہرِ مَکَّہ کو صِرْف یہی ایک شَرَف حاصِل ہوتا تو بھی اِس کی شان و عظمت کیلئے کافی تھا کہ اِس مبارَک سَرزمین پر بَیْتُ اللہ شریف جَلْوَہ گَر ہے مگر قربان جائیے کہ اِس کے علاوہ بھی اِس پُر نُور شہر کے فضائل و خصوصیات اِس قدر زیادہ ہیں کہ دل چاہتا ہے، بس بَیان  کرتے اور سُنتے چلے جائیں کیونکہ اِس مُقَدَّس شہر(Holy City) میں جگہ جگہ پیارے آقا،مدینے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےپیارے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے نسبت رکھنے والی مُقَدَّس و یادگار مساجِد،کُنویں،غاریں،تعمیرات اورمزارات وغیرہ موجود ہیں۔آئیے!حُصولِ بَرَکت اور نُزولِ رَحمت کے لئے مکّے شریف کی چند خُصوصیات کے بارے میں سُنئے اور اپنے دل میں اِس پاکیزہ شہر کی عظمت مزید بڑھانے کا سامان کیجئے،چنانچہ

مَکَّۂ مُکَرَّمہ کی چندخُصوصیات

امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنی کتاب’’عاشقانِ رسول کی 130حکایات ‘‘میں مکّے شریف کی دلنشین خُصوصیات بَیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:٭نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکے شریف