Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

بخش دے ہر حاجی کو خدایا      یااللہ مِری جھولی بھر دے

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۲۱)

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! بَیان کردہ حکایت سے یہ مَدَنی پھول بھی ملا کہ آبِ زم زم وہ بابَرَکت پانی ہے جسے پی کر دُعا مانگنے سے دُعا مقبول ہوتی ہے،حدیثِ پاک میں قَبولیتِ دُعا کے علاوہ آبِ زم زم کے اَور بھی فوائد و ثمرات بَیان  کئے گئے ہیں جیسا کہ

بَرکاتِ آبِ زَم زَم

نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عالیشان ہے:آبِِ زم زم ہر اُس مَقْصَدکے لئے ہے، جس مَقْصَد کے لئے اُسے پیا جائے،اگر تم اُسے شِفا کی غَرض سے پیو گے تو اللہ پاک تمہیں شِفا دے گا،اگرتم اُسے پناہ حاصِل کرنے کیلئے پیو گے  تو اللہ کریم تمہیں پناہ عطافرمائے گا، اگر تم  اُسے اپنی پیاس بجھانے کے لئے پیو گے تو اللہ پاک تمہاری پیاس بجھادے گا۔(اِس حدیثِ پاک کے راوِی بَیان  کرتے ہیں کہ)حضرت سَیِّدُنا اِبنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما جب آبِ زم زم پیتے تو یہ دعا مانگتے:اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا وَّاسِعًا وَّشِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ یعنی اے اللہ کریم!میں تجھ سےنفع دینے والا عِلْم،کُشادہ رِزْق اور ہر بیماری سے شِفا کا سُوال کرتاہوں۔(مستدرک،کتاب المناسک،باب ماء زمزم لماشرب لہ،۲ /۱۳۲، حديث:۱۷۸۲)

آئیے!زم زم شریف کی حَیرت انگیز بَرَکت پر مُشْتَمِل ایک اِیمان افروز واقعہ سُنئے اور جُھومئے، چنانچہ

زم زم سے علاج ہو گیا

          حمزہ بن واصِل اپنے والدِ گرامی سے نَقْل کرتے ہیں :حَرم ِ مُحْتَرم میں ایک آدَمی نے سَتّو کھائے، اُس