Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat
نشان ہے:جس نےمیری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے
میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! آئیے! سَفرکرنےکی کچھ سُنّتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتی ہیں۔٭جب سفر کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پیر،جمعرات یا ہفتے کو کرے۔(فتاویٰ رضویہ،۲۳/۴۰۰ملخصاً)٭ عورت کو بغیر شوہر یا محرم کے ساتھ لیے سفر کو جانا حرام ہے ، اس میں کچھ حج کی خصوصیت نہیں ، کہیں ایک دن کے راستہ پر بغیر شوہر یامحرم جائے گی تو گناہ گار ہو گی۔(فتاوی رضویہ ، کتاب الحج ،ج۱۰ ص ۶۵۷ ) ٭ عورت کو بغیر محرم کے تین دن یا زیادہ کی راہ جانا، ناجائز ہے بلکہ ایک دن کی راہ جانا بھی۔'' (بہار شریعت،حصہ ۴ص۱۰۱) ٭سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سیِّدُنا جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو سفر میں اپنے سب رُفَقا سے زیادہ خوشحال رہنے کیلئے روانگی سے پہلے یہ وِرد پڑھنے کی تلقین فرمائی:(1)سورۂ کافرون(2)سورۂ نصر(3)سورۂ اخلاص(4)سورۂ فلق(5)سورۂ ناس۔ہر سورت ایک ایک بار اور ہر ایک کی اِبتِدا میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور سب سے آخِر میں بھی ایک بار بِسْمِ اللہ پوری پڑھ لیجئے،(اِس طرح سورتیں پانچ ہوں گی اور بِسمِ اللّٰہ شریف چھ بار)سَیِّدُنا جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:میں یوں تو صاحبِ مال تھا مگر جب سفر کرتا تو (سب رُفقا سے)بدحال ہوجاتا،جب سےیہ سورتیں سفر سے قبل ہمیشہ پڑھنی شروع کیں ان کی بَرَکت سے واپَسی تک خوشحال اور دولت مند