Book Name:Makkha Mukarramah Ki Shan o Azmat

میں پیدا ہوئے،٭پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دینِ اسلام کی تبلیغ کا آغاز یہیں سے فرمایا،٭یہیں کعبہ شریف ہے، اِسی کا طواف کیا جاتا ہے اور نَماز میں دنیا بھر سے اِسی طرف منہ کیا جاتا ہے،٭مسجِدُالحرام شریف یہیں پر ہے جس میں ایک نماز کاثواب ایک لاکھ(100,000) نَمازوں کے برابرہے،٭آبِ ِزم زم کا کُنواں٭حَجَرِ اَسود٭مقامِ اِبراہیم٭ اور٭صَفا مَرْوَہ یہیں ہیں،٭مِیْقَات کے باہَر سے آنے والے بِغیر اِحرام کے مکّے میں داخِل نہیں ہوسکتے،٭دنیا بھر سے مسلمان حج کی سعادت پانے کے لئے یہیں حاضِر ہوتے ہیں،٭جو اِس شہرِ مُقَدَّس میں داخِل ہوجائے اَمْن پانے والاہوگا،٭دن کا کچھ وَقْت یہاں کی گرمی پر صَبْرکرلینے والے کو جہنم  کی آگ سے دُور کیا جاتا ہے،٭یہاں غارِ حِرا ہے جہاں مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر پہلی وَحی نازِل ہوئی،٭ یہاں پر ہرموسِم کے پھل(Fruits) ملتے ہیں،٭مِعراجُ النَّبی اور٭چاند کے دو ٹکڑے ہونے کے معجزات اِس شہر میں ظاہِر ہوئے،٭د نیا کا سب سے پہلا پہاڑ جَبَلِ اَبِی قُبَیْس یہیں واقِع ہے،٭ پیارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے یہاں اپنی حیاتِ ظاہِری کے53برس گزارے،٭ حضرت سَیِّدُنا امام مَہْدِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ظُہور مکّے شریف میں ہی ہوگا۔(عاشقانِ رسول کی 130حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں،ص۲۰۰ ملخصاً)

مکّے کی حَسِیْں شام کی دیکھوں میں بہاریں      پھر دیکھوں مدینے کی شہا صَبْحِ دل آرا

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۷۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ گھر درس ‘‘