Book Name:Barkaat-e-Zakaat

  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو اچھی اچھی باتیں سیکھتی رہیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کم وبیش 104شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ  سرگرمِ عمل  ہیں  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔

                                         مدرسۃُ المَدِینہ

(تعلیم قرآن عام کرنے  والا شعبہ)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّشیخِ طریقت، امیرِ اَہلسُنَّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظر سے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامى کے تحت ہزاروں مدارس ُالمدینہ قائم ہیں جن میں مدنى منّے اور مدنى منّىاں قرآنِ پاک کى مفت تعلىم حاصل کررہے ہىں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّان مَدارسُ المدینہ میں پڑھنے والوں کو  سُنَّتوں کا پیکر بنانے کیلئےان کی    مدنی تربیت بھی کی جاتی ہے۔صرف پاکستان مىں قائم مدارسُ المدىنہ کی تعمىرات کےعلاوہ سالانہ اَخراجات کروڑہاکروڑ  ہىں۔ مدارسُ المدینہ اوران میں زیرِ تعلیم مدنى منّے اور مدنى منّىوں  کی تعداد ملاحظہ کیجئے:

تعداد مدارس المدینہ(ملک و بیرون ِملک)

2761(دوہزارسات سواِکسٹھ)

تعدادتقریباًمدنى مُنّے اورمدنى منّیاں (ملک و بیرون ِملک)

تقریباً128413

(ایک لاکھ اٹھائیس    ہزارچارسوتیرہ)

اساتذہ وغیرہ کل مدنی  عملہ(اسٹاف)

تقریباً7198

(سات ہزارایک سو اٹھانوے)

حفظ القرآن مکمل کرنے والے مدنى منّوں اور مدنى منّىوں کی تقریباً تعداد

تقریباً74329

(چوہتّرہزارتین سواُنتیس)

ناظرہ قرآن کی تکمیل کرنے والے  مدنى منّوں اور مدنى منّىوں کی تقریباً تعداد

تقریباً215822

(دولاکھ پندرہ ہزارآٹھ سو بائیس)