Book Name:Barkaat-e-Zakaat

سناؤ ۔

زکوٰۃ نہ دینے والوں کے بارےمیں وعیدوں پر مشتمل دو فرامِیْنِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سَمَاعَتْ  کیجئے:

1          دوزخ میں سب سے پہلے تین(3) شخص جائیں گے، اُن میں ایک وہ مالداربھی ہے جو اپنے مال میں اللہ پاک  کا حق (زکوٰۃ) اَدَا نہیں کرتا۔([1])   

2          جو شخص سونے چاندی کا مالک ہو اور اُس کا حَق (یعنی زکوٰۃ)ادا نہ کرے تو قِیامت کے دن اُس کے لیے آگ کی سِلیں بچھائی جائیں گی جنہیں جہنّم کی آگ میں تَپایا(گرم کیا)جائے گا اور اُن سے اُس کی کَروَٹ ، پیشانی اور پیٹھ داغِی جائے گی، جب بھی وہ ٹھنڈی ہونے پر آئیں گی،دوبارہ ویسی ہی کر دی جائیں گی۔(یہ مُعَامَلَہ جاری رہے گا)اُس دن میں  جس کی مقدار پچاس ہزار(50,000) برس ہے، یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ ہوجائے، اب وہ اپنی راہ دیکھے گا، خواہ جنّت کی طرف جائے یا جہنّم کی طرف۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ہفتہ وار سُنّتوں بھرا  اجتماع ‘‘

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اخلاص  کے ساتھ صدقہ وخیرات کاجذبہ بڑھانے،عبادت کی لذت پانے اور دیگر گناہوں سے بچنے کے لئے  عاشقان رسول کی مدنی تحریک  دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے 8 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ  کر حصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے8مَدَنی  کاموں میں سے  ایک مَدَنی کام ”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں شرکت کرنا“بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاِس مَدَنی


 

 



[1] ابن خزیمة، کتاب الزکاۃ ، باب ذکر ادخال مانع الزکاةالخ، الحدیث: ۲۲۴۹، ج۴، ص۸ ملخصًا

[2]صحیح مسلم، کتاب الزکاة، باب اثم مانع الزکوة ، حدیث: ۹۸۷، ص۴۹۱