Book Name:Barkaat-e-Zakaat

المناجیح،۷/۱۱۲) ٭لالچ بہت ہی بُری خَصْلَت اور نِہایَت خراب عادت ہے، اللہ پاک کی طرف سے بندے کو جو رِزْق و نعمت اور مال و دَولت یا عزّت ومَرتَبہ  مِلا ہے،اُس پر راضی ہو کر قناعت کر لینی چاہئے۔ (جنتی زیور،۱۱۰ملخصاً)٭جس کی للچائی نظریں لوگوں کے مال کو دیکھتی رہیں وہ ہمیشہ غمگین رہے گا۔(رسالہ قشیریۃ،۱۹۸)٭بلعم بن باعوراء جو بہت بڑا عالم اور مستجاب الدعوات تھا، حرص و لالچ نے اسے دنیا و آخرت مین تباہ و برباد کر دیا۔(ملفوظات اعلی حضرت،ص۳۶۷ ماخوذاً) ٭ اللہ پاک فرماتا ہے :وہ شخص میرے نزدیک سب سے زیادہ مالدار ہے جو میری دی ہوئی چیز پر سب سے زیادہ قناعت کرنے والا ہے۔(ابنِ عساکر ،موسیٰ بن عمران بن یصھر بن قامث ، ۶۱/ ۱۳۹ملخصاً)٭اگر انسان کے پاس مال کی دو (2) وادِیاں بھی ہوں تو وہ تیسری وادی کی تمنّا کر ے گا اور اِبنِ آدم کے پیٹ کو قبْر کی مِٹّی کے سِوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی۔( مسلم ، کتاب الزکاۃ ، باب لوان لابن آدم وادیین لابتغی ثالثاً ،ص۴۰۴، حدیث:۲۴۱۵)

             (اعلانات)

الحمد للہ عزوجل! عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی اس وقت دنیا کے  200  سے زائد ممالک میں ،تقریباً 100 سے زائد شعبوں کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ان ہی شعبوں میں امت کی شرعی رہنمائی کے لئے دارُالافتاءاہلسنت ،عالم و مفتی بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،قرآن پاک کی تعلیم عام کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات، جزوقتی ،رہائشی ،آن لائن ،بالغان )قیدیوں کے لئے مجلسِ اصلاح برائے قیدیان ، معاشرے کے کچلے ہوئے طبقے یعنی گونگے بہرے اور نابیناؤں کے لئے مجلسِ "خصوصی اسلامی بھائی " ،امت کے عقائد واعمال کی اصلاح کی خاطر مستند کتب ورسائل لکھنے کے لئے  مدنی علماء پر مشتمل " مجلس المدینۃ ُالعلمیہ "،معیاری تقاضوں کے مطابق چھاپنے کے لئے "مکتبۃ المدینہ "اور پھر دُنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمے ( (translationکے لئے "مجلس ترجم "،الیکڑونک میڈیا اور انٹر نیٹ کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی وعریانی کے سیلاب کے آگے مضبوط بند باندھنے نیز دشمنان اسلام کے مذموم مقاصد کا مؤثر جواب دینے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو رُوشناس کروانے کے لئے "مدنی چینل "دعوت اسلامی کی ویب سائٹ ((www.dawateislami.net" مجلس آئی ٹی ((I.T"مصروفِ عمل ہے ۔مبلغین ومدنی قافلوں وغیرہ کے ذریعے