Book Name:Barkaat-e-Zakaat

کام  کے بے شمار دُنیوی واُخروی فوائد(Advantages) ہیں۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع کی بَرَکت  سے اسلامی بہنوں سےملاقات وسلامکی سُنَّت عام ہوتی ہے۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماعکی بَرَکت سے عِلْمِ دِین سےمالامال قیمتی مَدَنی پھول اُمّت تک پہنچائے جا تےہیں۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرااِجتماع بےنمازیوں کونمازیبنانےمیں بہت مددگار ہے۔٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے ٭ہفتہ وارسُنَّتوں  بھرے اِجتماع میں انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام،صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور اَولِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سِیرتِ مُبارَکہ پرسُنّتوں بھرے بیانات ہوتےہیں۔

آئیے!بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئےاور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنےکی نِیَّت بھی کیجئے،چنانچہ

گھریلو مسائل حل ہوگئے                                      

       باب المدینہ (کراچی )کی ایک معمر اسلامی بہن مختلف گھریلو مسائل میں گرفتارتھیں۔ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے ان کی ملاقات ہوئی تو اُن اسلامی بہن نےان کی غمخواری کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی بھی نیت کروائی۔اس کے علاوہ انہیں سنّتوں بھرے اجتماع میں اپنے مسائل کے حل کے لئے دُعا کرنے کی بھی ترغیب دی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کی برکت سے وہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے لگیں۔وہاں وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا بھی کیا کرتیں،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطّاریہ بھی بن گئیں ۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کے بچوں کے ابو کو اچھی ملازمت عطا فرمادی۔کرم بالائے کرم یہ ہواکہ کچھ ہی عرصہ میں