Book Name:Barkaat-e-Zakaat

انہوں نے کرايہ کے مکان کو چھوڑکر اپنا ذاتی مکان بھی خرید لیا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے حبیب لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے ،سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی برکت سے انہیں بچوں کی شادی کے فریضہ سے عہدہ برآہونے کی بھی طاقت دے دی۔ اس طرح دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے ان کےمَسائل کا ریگستان ، ہنستے مُسکراتے نخلستان میں تبدیل ہوگیا ۔الحمدللہ ربّ العٰلمین۔(اسلامی بہنوں کی نماز،ص۲۸۹)

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پر جمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس شعبہ تعلیم             

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! دعوتِ اسلامی جہاں دُنیا بَھر میں مسلمانوں کو نیکی کے کاموں کی طرف گامزن کررہی ہےوہیں تمام گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز،کالجز،یونیورسٹیزاورمُختلِف تعلیمی اِداروں سے مُنْسَلِک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کےپیغام کوعام کرنےکیلئے مجلس شُعْبۂ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا، اسلامی بہنوں کی ”مجلس شعبہ تعلیم “ کا بُنْیادی مَقْصَدان اِداروں سےوابستہ اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتےہوئے سُنّتوں کےمُطَابِق  زِندگی گُزارنے کامدنی ذِہْن دینا ہے،یہ مجلس کالجزاور یونیورسٹیز کی معلمات اور طالبات سےاچّھی اچّھی نیّتوں کےساتھ مَراسِم قائم کر کے اِنہیں تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتی ہے۔ نیز تَعْلیمی اِداروں میں مدنی اِنعامات کا سِلْسِلَہ جاری کرتی اور ان کی دِیْنی و اَخْلَاقی تَربِیَت کی ہر مُمکن کوشش کرتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّاس شعبے سے  وابستہ کئی اسلامی بہنیں  گناہوں سےتائب ہوکرنمازی اور سُنّتوں پر عمل کرنے والی بن چکی ہیں۔اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی تما م مجالس کو  برکتیں  عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ