Book Name:Barkaat-e-Zakaat

صدقۂ فطر کی مختلف مقداریں سماعت فرمالیجئے:3840 گرام کشمش  یا جَو شریف  یا کھجور   یا اس کی رقم یا 1920  گرام (2 کلو میں 80 گرام کم) گندم یا اس کی رقم (ان چاروں میں سے کسی بھی ایک مقدار کے مطابق صدقۂ فطر ادا کیا جا سکتا ہے)

یاد رہے! ہر ملک بلکہ ہر شہر میں ان اشیاء کی قیمت میں فرق ہوتا ہے، اور وقتاً فوقتاً ان قیمتوں میں تبدیلیاں بھی ہوتی ہیں۔ لہٰذا! اپنے اپنے شہر میں موجودہ قیمتوں کے مطابق حساب لگانا ہو گا۔ ایک شہر میں رہنے والے دوسرے شہر کی قیمتوں کے مطابق حساب نہ لگائیں۔ جن خوش نصیبوں کو اللہ تعالیٰ نے زیادہ مال و دولت سے نوازا ہے اُنہیں چاہیئے کہ وہ اپنے مَعیارِ زندگی کے مطابق فطرہ ادا کریں اور بارگاہِ اِلٰہیعَزَّوَجَلَّ سے زیادہ ثواب پائیں ۔اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی  مطبوعہ کتاب"جنت میں لے جانے والے اعمال"کے صفحہ نمبر 388 پر روایت نقل کی گئی ہے کہ!" حضرت ِ سیِّدُنا ابو ذَر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نبوت،مخزَنِ جُود و سخاوت،پیکرِ عظمت و شرافت،محبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :" اے ابو ذر! صبح کے وقت  کتابُ اللہ  کی ایک آیت سیکھنے کے لیے چلنا تمہارے لیے سو رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا صبح کے وقت علم کا ایک باب سیکھنے کے لیے جانا تمہارے لیے ہزار رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے۔"(ابن ماجہ، کتاب السنۃ ،باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ، رقم ۲۱۹ ،ج۱ ، ص ۱۴۲)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اس فضیلت کو پانے کے لیےیکم  رمضان المبارک سے20 دن  کا مختصر کورس "فیضانِ تلاوتِ قرآن"علاقہ سطح پر  شروع ہورہا ہے ۔جس میں اسلامی بہنوں کو تلاوتِ قرآن سننے کی سعادت کے ساتھ ساتھ ترجمہ و تفسیر (دلچسپ قرآنی  واقعات) سننے کی سعادت نصیب ہوگی تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء   کہ اس کورس میں  نہ صرف خود شرکت فرمائیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی اس کورس میں داخلہ دلوائیں۔

تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں یہ نیت بھی فرمالیں کہ ماہِ رمضان کی برکتوں کو پانے  کے لیے دو اہم مدنی کام تربیتی حلقہ اور ہفتہ وار مدنی دورہ میں لازمی شرکت کریں گی ۔

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں