Book Name:Buray Khatmay ka khof

ہر گنہ سے بچا مجھ کو مولیٰ

تجھ کو رمضان کا واسطہ ہے

ہوں بظاہر بڑا نیک صورت

ظاہر اچھا ہے باطِن بُرا ہے

یاالٰہی کر ایسی عنایت

 

نیک خصلت بنا مجھ کو مولیٰ

یا خُدا تجھ سے میری دُعا ہے

کر بھی دے مجھ کو اب نیک سِیرت

یاخُدا تجھ سے میری دُعا ہے

دیدے ایمان پر اِستِقامت

تجھ سے عطارؔ کی اِلتِجا ہے

 

یاخُدا تجھ سے میری دُعا ہے

(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص۱۳۹)

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج شبِ قدر ہے،جہنم سے آزادی کے عشرے کے آخری دن چل رہے ہیں،آئیے !اللہ تعالٰی سے جہنم سے نجات کی دُعا کرتے ہیں ۔

اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنَا مِنَ النَّارo یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُoبِرَحۡمَتِکَ یَآاَرۡحَمَ الرّٰحِمِیۡنَo

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!باربارگناہو ں سے توبہ کرنے کے باوجود پھر گناہوں میں گرفتا ر ہونے والے بد نصیب عابدکی لَرزہ خیز داستان اپنے اندر عبرت کے بے شمار مدنی پھولوں کولیے ہوئے ہے ،بالخصوص وہ نادان جوبُرے خاتمے سے بے خوف رہتے اورگناہوں میں دن رات بسر کرتے ہیں ،اس واقعے میں اُن کے لیے عبرت ہی عِبرت ہے،وہ نادان جو لوگوں کے سامنے نیک نظر آتے ہیں،لیکن تنہائی میں اللہ تعالٰی کی نافرمانیاں کرکے اس سے مقابلہ کرتے ہیں،اس واقعے میں اُن کے لیے عبرت ہی عِبرت ہے،وہ نادان جوشراب نوشی اور طرح طرح کے نشے کرتے ہیں، اس واقعے میں اُن کے لیے عبرت ہی عِبرت ہے،وہ نادان جو گناہوں بھری زِندگی بسر کر رہے ہیں اس واقعے میں اُن کے