Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمَّت میں پیدا فرما کر اسلام کی دولت سے مالامال فرمایا نیز اپنےمحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے صَدْقے  ہمیں شعبانُ المُعَظَّم جیسا فُیُوض و برکات سے مالا مال مُبارَک مہینا عطا فرمایا،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ اس مہینے میں عام دنوں کے مقابلے میں ذکر و دُرود،تلاوتِ قرآنِ کریم، ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع و ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں شرکت،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،اوردعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل کے مُطالعے،صَدَقہ و خَیْرات ،تقسیمِ رسائل،مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرنے کے لئے سُنت کی نیّت سے قبرستان کی حاضری اور دیگر نفل عبادات کا بھی زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں، یُوں بھی یہ مُبارَک مہینا ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپسندیدہ  اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر زیادہ سے زیادہ دُرُودِ پاک پڑھنے کا مہینا ہے۔جیساکہ

غُنْیَۃُ الطَّالِبِیْن میں ہے کہ شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں سرکارِ دوعالم،نورِ مُجَسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر دُرُودِ پاک کی کثرت کی جاتی ہے اور یہ نبیِّ مُختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجنے کا مہینا ہے۔(1)لہٰذا اس ماہِ مُبارَک میں کثرت سے دُرُود ِ پاک پڑھنا چاہیے ۔آئیے دُرُودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے ایک حکایت سُنتے ہیں ۔چُنانچہ

شَفَاعت کی نَوید

حُجَّۃُ الاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالی رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں:ایک آدمی حُضُورِ اکرم، نورِ مُجَسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپردُرُودشریف نہیں پڑھتا تھا،ایک رات خَواب میں زِیارت سے مُشرَّف ہوا ،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اُس کی طرف تَوَجُّہ نہ فرمائی، اُس نے عَرض کی :اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کیا آپ مجھ سے ناراض ہیں؟ فرمایا: نہیں۔  اس شَخْص  نے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1]غُنْیَۃُ الطّالبین،القسم الثالث:مجالس فی مواعظ القرآن ...الخ،/۳۴۲