Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

نہ بخشے جانے کی وَعید ہے۔چُنانچہ حضرت سیِّدُنا امام بَیْہَقِی شافِعیرَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفَضائِلُ الْاَوقات“ میں نقل کرتے ہیں:رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے: چھ(6) آدمیوں کی اِس رات بھی بخشش نہیں ہوگی: (1)شراب کا عادی(2)ماں باپ کا نافرمان (3)بدکاری کا عادی(4)قَطْع تعلق کرنے والا(5)تصویر بنانے والا اور(6)چغل خور۔(1)اِسی طرح بعض دوسری احادیثِ مُبارَکہ میں کاہن،جادُوگر،تکبُّر کے ساتھ پاجامہ یا تہبندٹخنوں کے نیچے لٹکانے والے اور کسی مسلمان سے بلا اجازتِ شرعی بغض و کینہ رکھنے والے کے لئے بھی اِس رات مغفِرت سے محرومی کی وعید بیان کی گئی ہے،چُنانچہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ بیان کردہ گُناہوں میں سے اگرکسی گُناہ میں مبُتلا ہوں تو بالخُصُوص اُس گُناہ سے اور بالعموم تمام گُناہوں سے شبِ بَرَاءَت کے آنے سے پہلے بلکہ آج اور ابھی سچی تَوبہ کرلیجئے اور کیا ہی اچھا ہو کہ توبہ پر استقامت پانے ،اپنی دُنیا و آخرت کی بہتری کے لئے نیکیاں کرنے گُناہوں سے بچنے اور اپنے دل میں خُوب خُوب  نفل عبادت کرنے کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اور ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصّہ لینے والے بن جائیں۔

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” مَدَنی قافلہ“

ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک  مَدَنی کام” مَدَنی قافِلہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت سَفَر کرنے والے  مَدَنی قافِلوں کی بَرکت سے اب تک بے شُمار لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب آچُکا ہے نیز کئی مساجد بھی اِنہی  مَدَنی قافِلوں کی بدولت آباد ہوچکی ہیں۔ نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے جتنے بھی ذرائع ہیں،ان میں"مدنی قافلہ"اہم ترین ذریعہ ہے،مگر میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یادرہے!ابھی بھی کئی مساجد وکئی علاقے مدنی قافلوں کی آمد کے منتظر ہوں گے،جی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] فضائل الاوقات، ۱/۱۳۰، حدیث: ۲۷