Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

ہاں!اب بھی مسلمانوں کی ایک تعداد ایسی بھی ہے جوماہِ رمضان کے فرض روزے رکھنے سے محروم ہے،اس ماہِ مبارک میں بھی مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ گناہوں کے بازارگرم رہتے ہیں،دن دیہاڑے ہٹےّ کٹّے بِلاعُذرِ شرعی روزے ترک کرنے والے کئی ہوں گے،بڑی بے باکی کے ساتھ ہوٹلوں میں کھانے پینے کا سلسلہ چل رہا ہوتا ہے،ہاں اگر کسی کوہوٹل وغیرہ میں سرِعام کھانا وغیرہ کھاتے دیکھیں تب بھی ہمیں ہر مسلمان کے ساتھ حُسنِ ظن ہی رکھنا ہوگا،ہوسکتاہے کسی شرعی عُذر کی وجہ سے وہ روزہ نہ رکھ سکا ہو۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس ماہِ مبارک میں بالخصوص مدنی قافلوں میں سفر کے ذریعے ایسے لوگوں کوہم نیکی کی دعوت دیں،بُرائی سے منع کریں،ماہِ رمضان المبارک کے فضائل بتا کراِنہیں فرض روزے رکھنے کامدنی ذہن دیں،خوب خوب اِنفرادی کوشش کریں گویا ہماری اجتماعی و اِنفرادی کوشش سے کیےجانے والے"اِستقبالِ رمضان"کی ایسی برکتیں ظاہر ہوں کہ ماہِ رمضان کی آمد ہوتے ہی ایسا مدنی سماں ہوکہ ہر طرف روزوں کی مدنی بہاریں آ جائیں۔مدنی قافلے کے جدول میں "فیضانِ رمضان"سے مسجد وچوک درس وغیرہ کا سلسلہ ہو،اس سے بھی کئی عاشقانِ رسول تک ماہِ رمضان کے فرض روزوں اوردِیگر عبادات کی دعوت پہنچے گی،مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ پمفلٹ"رمضان میں گناہ کرنے والے کا بھیانک انجام"گھر گھر تک پہچانے کی کوشش کریں،زہے نصیب!ہاتھوں ہاتھ ان عاشقانِ رسول کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہونے والے پورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کے اِعتکاف کی بھی دعوت کا سلسلہ جاری رہے،بالخصوص عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے عاشقانِ رمضان کے عظیم الشان "پورے ماہِ رمضان کےاعتکاف"کی دعوت کو عام کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَحادیثِ مُبارَکہ میں جا بجا مسجدوں کو آباد کرنے والوں کے لئے عظیمُ الشَّان فضائل مذکور ہوئے ہیں چُنانچہ