Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

بیداری(کر کے عبادت)کرنا مُسْتَحَب ہے، (پوری رات جاگنے ہی کو شب بیداری نہیں کہتے)اکثر حصّے میں جاگنا بھی شب بیداری ہے۔(1)

رسالہ”آقا کا مہینا“ کا تَعارُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شَعْبانُ الْمُعَظَّم کے با بَرَکت مہینے میں کی جانے والی نفل عبادات سے مُتَعَلِّق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ  اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”آقا کا مہینا“ کا مطالعہ فرمائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے اس رسالے میں نفل روزوں کے فضائل،15 شعبانُ المُعَظَّم کی رات مغفرت سے محروم کردینے کے اسباب،15شعبان کے روزے کی فضیلت،شعبان کی پندرھویں(15ویں) رات پڑھے جانے والے 6 نوافل کی فضیلت اور اُن کا طریقہ،دُعائے نصف شعبان،آتش بازی کرنے کی مَذَمَّت اور آخر میں قبرستان کی حاضری کے مُتَعَلِّق11 مدنی پھولوں کو بیان فرمایا ہے،لہٰذا آج ہی اِس رسالے کومکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھدیۃً طلب فرمائیے،خُود بھی پڑھئے اور حسْبِ استطاعت زیادہ تعداد میں حاصل فرماکر خیرخواہی اور حصُولِ ثواب کی نیت سے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی تحفۃً پیش کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ  www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِيڈ(يعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی  کیاجا سکتا ہےاور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شبِ معراج،شبِ براءَت،شبِ قدر اور اس طرح کی دیگر مُقَدَّس راتوں میں چونکہ عام طور پر مساجد ہی میں شب بیداری اور عبادات وغیرہ کا معمول ہے لہٰذا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1]درمختار،کتاب الصلاۃ،۲/ ۵۶۸ملتقطاً،بہارِ شریعت،حصہ چہارم،۱/۶۷۹