Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

ومدارِسُ المدینہ اورملک و بیرونِ ملک ہونے والےمَدَنی کاموں سے آگاہ کرنا وغیرہ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو  دن دُگنی رات چُگنی ترقی عطافرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اِسلامی تیری دُھوم مَچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آئیے !اب احادیثِ مُبارَکہ کی روشنی میں نفل روزوں کے چند فضائل بھی سُنتے ہیں ۔چُنانچہ

(1)روزہ داروں کیلئے دسترخوان سجایا جائے گا

حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے:قِیامت  کے دن روزے دار قَبْروں سے نکلیں گے تو وہ روزے کی بُو سے پہچانے جائیں گے ،اُن کے لئے دَسْترخوان اور پانی کے کُوزے رکھے جائیں گے،جن پر مُشک سے مُہر ہوگی، اُنہیں کہا جائے گا کہ کھاؤ (کیونکہ روزہ رکھنے کی وجہ سے دُنیا میں )تُم بُھوکے تھے،پیو (کیونکہ روزہ رکھنے کی وجہ سے دُنیا میں ) تُم پیاسے تھے،آرام کرو (کیونکہ روزہ رکھنے کی وجہ سے دُنیا میں ) تُم تھکے ہوئے تھے،پَس وہ کھائیں گے اور پئیں گے حالانکہ ابھی لوگ حساب کی مَشقَّت اور پیاس میں مبُتلا ہوں گے۔(1)

(2)فِرشتے دُعائے مغفرت کرتے ہیں

حضرتِ سیِدَّتُنا اُمِّ عُمارہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں : حضورِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرےیہاں تشریف لائے تو میں نے آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ سراپا برکت میں کھانا پیش کِیا تو ارشاد فرمایا: تم بھی کھاؤ۔ میں نے عرض کی : میں روزے سے ہوں۔ تو رحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جب تک روزہ دار کے سامنے کھانا کھایا جاتا ہے،فِرشتے اس( روزہ دار) کے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] کنزالعمال،کتاب الصوم،الفصل الاول فی فضل الصوم مطلقاً،الجزء:۸،۴ /۲۱۳ ،حدیث:۲۳۶۳۹ ملتقطاً۔ والتدوین فی اخبار قزوین ج۲ ص۳۲۶ ، از فیضانِ رَمَضان،ص۱۳۴۰