Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

          حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئے سنا کہ بے شک اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے گھروں کو آباد کرنے والے ہی اللہعَزَّ  وَجَلَّ  والے ہیں ۔(1) ایک اور مقام پر اِرشاد فرمایا کہ جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ اُس سے ایسے خُوش ہوتا ہے، جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خُوش ہوتے ہیں۔(2)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ ہم بھی مساجد کو آباد  کرنے،علمِ دین حاصل کرنے،بالخصوص اس ماہ میں"اِسقبالِ رمضان"کی بھرپورتیاریوں اور اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش  کے عظیم مدنی مقصدکے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کی برکت سے برسوں پُرانی جوڑوں کے درد کی بیماری سے شِفاپانے والے ایک عاشقِ رسول کی مدنی بہار سُنتے ہیں:چنانچہ

جوڑوں کی بیماری اور بے روز گاری سے نجات

ایک اسلامی بھائی کے بَیان  کا خُلاصہ ہے کہ میرے ایک طرف بے روزگاری تھی تو دُوسری طرف جوڑوں کے دَرد کی پُرانی بیماری،تنگدستی اور شدید دَرد کے باعِث سخت بیزاری تھی،بَہُت علاج کروایا مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ۔کسی اسلامی بھائی نے انفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ذِہن بنا کر دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے سنّتوں کی تَربِیَت کے مَدَنی قافِلے میں سُنّتوں بھرے سَفَر کی ترکیب بنا دی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مَدَنی قافِلے میں سُنّتوں بھرے سَفَر اور عاشقانِ رسول کی شفقت بَھری صحبت کی بَرَکت سے میری برسوں پُرانی جوڑوں کے درد کی بیماری بالکل ختم ہوگئی۔ مَدَنی قافِلے سے واپسی پر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] معجم اوسط ، ۲ /۵۸، رقم: ۲۵۰۲

2… ابن ماجہ،کتا ب المساجد والجماعات ،با ب لزوم المساجد ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰