Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

٭نَظَر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فضیلتوں والی رات

حضرت سَیِّدُنا اُبَى بن کَعْب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حُضورِ انور،شافعِ مَحْشَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرماىا:مىرے پاس حضرت جبرىل عَلَیْہِ السَّلَام  شبِ براءت مىں حاضر ہوئے اور مجھ سے کہا کہ اُٹھ کر نماز اَدا فرمائىے۔مىں نے پُوچھا:اےجبرىل!ىہ کىسى رات ہے؟عرض کى:اے مُحَمَّدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !یہ وہ رات ہے کہ جس میں آسمان اور رحمت کے 300 دروازے کھول دىئے جاتے ہىں،اللہ تعالىٰ کے ساتھ شرىک ٹھہرانے والوں،آپس میں بُغض و کىنہ رکھنے والوں، شرابیوں اور بدکاروں کے علاوہ سب کى مغفرت کردى جاتى ہے، اِن لوگوں کی اُس وقت تک مغفرت نہىں ہوگى جب تک کہ وہ سچى تَوبہ نہ کرلىں۔اَلبتّہ شراب کے عادی کے لىے رحمت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کُھلا چھوڑدِیا جاتا ہےىہاں تک کہ وہ تَوبہ کرلے،توجب وہ تَوبہ کرلیتا ہے تو اُس کى مغفرت کردى جاتی ہے،اسی طرح کىنہ رکھنے والے کے لىے بھى رحمت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کُھلا چھوڑ دِیا جاتا ہے ىہاں تک کہ وہ اپنے ساتھى ( یعنی جس سے کىنہ رکھتا ہے) سے کلام نہ کرلے، جب وہ اُس سے کلام کرلیتا ہے تو اُس کى بھى مغفرت کردى جاتى ہے،حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرماىا :اے جبرىل! اگر وہ اپنے ساتھى سے کلام نہ کرے ىہاں تک کہ شبِ براءت گُزر جائے تو ؟ حضرت سَیِّدُناجبرىل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کى: اگر وہ اسی حالت پر برقرار رہا یہاں تک کہ(نزع کا عالم طاری ہونےکے سبب)اُس کے سىنے میں سانس اٹکنے لگ جائے تو اُس کے لىے بھی دروازۂ  رحمت کُھلا رہتا ہے،اگر وہ(مَوت سے پہلے کینۂ مسلم سے ) تَوبہ کرلے تو اُس کی تَوبہ مقبول ہے،یہ سُن کر حضورِ اَنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جَنّتُ البقىع کى طرف تشرىف لے گئے اور سجدے مىں جا کر اِن اَلفاظ میں دُعا مانگی:اَعُوْذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ وَاَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْكَ جَلَّ ثَنَاؤُكَ لَا اَبْلُغُ الثَّنَاءَ