Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

لیے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔(1)

(3) روزہ دار کی ہڈیاں کب تسبیح کرتی ہیں

      حضرت سیِّدُنابِلالرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ،نبیِِ اَکْرَم، نُورِ مُجَسّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضِرہوئے، اُس وقت حُضُورِ پُرنُو رصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ناشتا کررہے تھے، فرمایا: اے بِلال ! ناشتا کرلو۔ عرض کی: یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! میں روزہ دار ہوں۔ تو رسولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: ہم اپنی روزی کھارہے ہیں اور بلال کا ر ِزق جنّت میں بڑھ رہا ہے۔اے بلال ! کیا تمہیں خبر ہے کہ جب تک روزہ دار کے سامنے کچھ کھایا جائے تب تک اُس کی ہڈّیاں تسبیح کرتی ہیں اور فرشتے اس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے ہیں۔(2)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصہ۔۔۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے شعبانُ المُعَظَّم کے مہینے میں

·       نفل عبادت کرنے کی اَہَمِّیَّت کے بارے میں سُنا کہ اس ماہِ مُقَدَّسہ میں عبادت گُزاروں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے معصوم فرشتوں کی دُعاؤں سے حِصّہ نصیب ہوتا ہے۔

·       ہمارے میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بھی وقتاًفوقتاً اس ماہ کی اَہَمِیَّت کو مختلف طریقوں سے اُجاگر فرمایا،خُود بھی اِس میں نوافل و روزوں کی کثرت فرمائی اور اپنی اُمَّت کو بھی بکثرت نفلی عبادت کی ترغیب دلانے اور خوابِ غفلت سے بیدار کرنے کے لئے ارشاد فرمایا کہ رجب اور رمضان کے درمیان یہ وہ مہینا ہے کہ لوگ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] ترمذی،کتاب الصوم،باب ماجاء فی فضل الصائم ...الخ،۲ /۲۰۵، حدیث: ۷۸۵

2… شعب الایمان،باب فی الصیام،فضائل الصوم،۳ /۲۹۷،حدیث: ۳۵۸۶