Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

کے ذریعے اس مُبارَک رات کا تقدُّس پامال کرنے،آتش بازی کرکے اپنے اور دُوسرے مسلمانوں کی جان و مال داؤ پر لگانےاور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  و رسولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ناراض کرنے کے بجائے انہیں راضی کرنے کے لئے تمام گُناہوں سے سچی تَوبہ کرکے ذکر و دُرود، تلاوتِ قرآن اور دیگر نیک اعمال کے ذریعے خُوب خُوب نفل عبادت بجالائیں۔

·       شعبانُ المُعَظَّم چونکہ کثرتِ دُرود کا مہینا بھی قرار دِیا گیا ہے،لہٰذا فضول گوئی سے بچتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دُرودِ پاک پڑھنے کی بھی کوشش کی جائے۔

·       اس ماہِ مُبارَک کی حقیقی برکتیں حاصل کرنے ،گُناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں ،دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار اور دیگر اجتماعاتِ ذکرو نعت میں شرکت کو بھی اپنا معمول بنا لیجئے  اور مدنی چینل بھی دیکھتے رہئے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہم سب کی مغفرت فرماکر ہمیں شعبانُ المعظَّم کی برکتوں سے مالا مال فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رِسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(1)

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵